چہرے کی تازگی وشادابی بر قراررکھنے کے لیے محض میک اپ یا فیشل وغیرہ کافی نہیں۔خوب صورتی بر قراررکھنے کے لیے جسمانی صحت کا مکمل خیال رکھنا ضروری ہے۔غذا کے ساتھ ساتھ روز مرہ معمولات اور ذہنی کیفیات ،ان سب کا حسن و خوبصورتی سے براہ راست تعلق ہے ۔اس لیے جہاں خوب صورت نظر آنے کے لیے کئی جتن کیے جاتے ہیں ،ذرا روز مرہ کے معمولات کا بھی جائزہ لے لیا جائے۔
وٹامن سے بھر پور غذا
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا میں وٹامنز کا متواتر استعمال کیا جائے۔وٹامنزکو روزانہ سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔
غذا میں وٹامن کا شامل ہونا ضروری ہے۔
غذا میں تازہ سبزیوں اور موسمی پھلوں کا استعمال بڑھائیںپھل اور سبزیوں کے اندر فائٹو کیمیکل ہوتے ہیں،جو سپلیمنٹ سے حاصل نہیں ہوتے ۔یہ فائٹو کیمیکل جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹانے میں مدد دیتے ہیں اور فاضل مادوں کا اخراج کرتے ہیں ۔یہ قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ عمر کے اثرات کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں،جس سے جسم توانا اور جوان محسوس ہوتاہے۔
روزانہ کم سے کم آٹھ گلاس پانی پینا چاہیےجلد اور جسم کو صحت مند رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال رکھا جائے۔پانی جسم سے فاضل مادوں کے اخراج اور جلد کو چمک دار بنانے میں مدد دیتا ہے لیکن کافی ،سوڈا،کیفین اور چائے کا بے دریغ استعمال جسم اور جلد کے اندر پانی کی کمی پیدا کر دیتاہے۔
غیر سیر شدہ چکنائی کا استعمالچکنائی جسم اور جلد کے لیے ضروری ہے لیکن یہ جن اجزاء سے حاصل کی جائے ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ نہ ہو یعنی حیوانی چکنائی یا سیر شدہ چکنائی کا بے دریغ استعمال نہ کیا جائے۔
ورزشروزانہ کی ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی دوران خون کو بڑھاتی ہے اور خون میں آکسیجن شامل ہونے میں مدد دیتی ہے ،جس سے جسم صحت مند اور چاق چوبند رہتا ہے۔
دھوپ سے بچاؤ کا اہتمام کریںسورج سے نکلنے والی الٹراوائلٹ شعاعیں جلد اور بالوں کے لیے نقصان د ہ ہیں۔جلدکو چھائیوں،جھریوں اور تلوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دھوپ میں نکلنے سے پہلے کسی اچھی سن پر وٹیکشن کریم یا معیاری سن بلاک کا استعمال کیا جائے۔
نیند پوری کریںرات کی بھر پور نیند خوب صورتی نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
مسکرائیں اور زندگی کالطف اٹھائیںپریشانیوں کو ذہن سے جھٹک دیں۔ماضی کے ناخوش گوار لمحوں اور ناکامیوں کو نظر انداز کرکے پر سکون رہ کر مستقبل کے بارے میں مثبت منصوبہ بندی کی جائے۔دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارا جائے۔